(ایجنسیز)
اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گنجان آبادی والے علاقے کے عین بیچ میں ایک نو منزلہ یہودی مذہبی درس گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور صہیونی ریاست کی ''یروشیلم پلاننگ کمیٹی'' نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل
کی یہودی آبادکاری مخالف غیر سرکاری تنظیم ''اب امن'' (پیس نو) نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ ''مقبوضہ مشرقی القدس کے علاقے شیخ جراح میں نئے ٹاور بلاک کی تعمیر کا منصوبہ مشاورت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور عوام کو ساٹھ روز میں اس پر اعتراضات جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے''۔